مہر خبررساں ایجنسی نے بوایۃ الاہرام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے امریکہ نواز سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ سلمان سےملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اس ملاقات میں سعودی بادشاہ سے ریاض و واشنگٹن کےباہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں ولیعہد اول محمد بن نایف بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ کے بیٹے ولیعہد دوم اور وزیر دفاع محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔
یہ ملاقات ریاض میں ہوئی ۔ سعودی عرب علاقہ میں امریکہ اور اسرائیل کی نیابت میں جنگیں لڑ رہا ہے اور خطے میں امریکی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچنے میں مدد فراہم کررہا ہے۔ سعودی عرب عالم اسلام کی توجہ مسئلہ فلسطین سے ہٹانے کی ناپا کوشش کررہا ہے سعودی عرب نے آجکل اسرائیل کی واضح مدد کرتے ہوئے اسرائیل مخالف محاذ کے خلاف سرد و گرم جنگ چھیڑ رکھی ہے۔
آپ کا تبصرہ